بھٹکل یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍موصولہ رپورٹ) گذ شہ روز انجمن پی یو کا لج فا ر ویمن بھٹکل کے خیر النسا قا ضیا حسن با پا ہا ل میں پرنسپل محترمہ ڈا کٹر فرزانہ محتشم کی زیرِ نگرانی اسا تذہ و سرپرست کی میٹنگ منعقد کی گئی۔اس بار میٹنگ میں سرپرستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جس کی وجہ سے 220 نشستیں بھی نا کا فی رہی۔ جلسہ کا آغاز سا لِ دوم کی طا لبہ نجیبہ ذکریٰ منور حسین پیشمام کی تلا وتِ قرآنی اور فاطمہ ایناس اعجا ز احمد گولٹے کے ترجمے سے کیا گیا۔ نعت شریف سا لِ دوم کی طا لبہ عا ئشہ تسکین سید رفیق نے پڑھی۔ ہندی لکچرر محترمہ وحیدہ آر جے صا حب نے جلسے کی نظا مت سنبھا لتے ہوئے جلسہ میں شریک مشا ورتی کمیٹی کے ارکا ن محترمہ صا دقہ قا ضیا، محترمہ سیما قا سمجی اور سرپرستانِ طا لبات کا خیرِمقدم کیا۔ نیز جلسے کی غرض و غا ئیت سے سا معین کو آگا ہ کیا۔ پرنسپل محترمہ ڈا کٹر فرزانہ محتشم نے سرپرستوں کو خطا ب کرتے ہوئے جن نکا ت سے آگا ہ کیاان میں سے چند یہ ہیں۔
۱) بچوں کی %75 حا ضری لازم ہے۔ لہٰذا والدین شا دی،بیاہ، منگنی اور پکنک کے بہا نے بچوں کو چھٹی نہ کرائیں اور دوران ِ اسکول بچوں کو کسی بہا نے گھر نہ بلا ئیں۔
۲) صبح سویرے ڈٹ کر نا شتہ کرنے کی عا دت ڈا لیں۔
۳) مو با ئیل اور انٹر نیٹ سے بچوں کودور رکھیں۔
۴) بچوں میں نظم و ضبط اور پا کی صفائی کی عا دت ڈالیں۔
۵) نئے نصا ب کے مطابق بچوں کو زیادہ محنت کرنے کا عا دی بنا ئیں۔ ایکسٹر ا کلا سس کا بھر پور فا ئدہ اٹھا ئیں۔
۶) طا لبات کی تعلیم و تربیت پر خصو صی توجہ دیں۔ ان میں کا میابی کی روح پھونکیں، تاکہ وہ اپنے سرپرستوں،کالج اور قوم کا نا م روشن کریں۔
۷) کلاس ٹیچرز سے مستقل ربط رکھ کر اپنی بچیوں کے ذہنی ارتقا ء سے آگا ہ رہیں۔
۸) بچوں کے بستوں کی وقتاََ فو قتاََ جا نچ کر کے انکی سر گرمیوں سے واقف رہیں، امتحانات اور نتا ئج سے با خبر رہیں۔
۹ جسما نی، ذہنی اور اخلا قی ارتقاء میں وا لدین کا تعا ون درکار ہے،کیونکہ بچے5 گھنٹے کا لج میں رہتے ہیں اور با قی 19 گھنٹے گھر میں رہتے ہیں۔
۱۰) بہترین ما رکس لا نے والوں کے لیے انجمن اور سرکا ر نے اسکا لر شپ کا انتظام کیا ہے،اس کافا ئدہ اٹھا ئیں۔
۱۱) انجمن اپنی قو م کی بچیوں کو ایک بہترین انسا ن، استاد، ڈاکٹر، انجنیئر اور منفرد شخصیت کا ما لک دیکھنا چاہتا ہے۔انجمن کے اس خوا ب کو پورا کرنے میں ہما ری مدد کریں۔
۱۲) متعدی بیما ری میں مبتلا بچیوں کو کا لج نہ بھیجیں۔ صحت کا خا ص خیال رکھیں۔
آخر میں اردو لکچرر محسنہ خان کے شکریہ کے سا تھ جلسہ اختتا م کو پہنچا۔